اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف نے آج ایوان صدر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی آج قزاقستان میں ایوان صدر گۓ جہاں اس ملک کے صدر نور سلطان نظر بایف نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان دو طرفہ امور اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی گزشتہ رات کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے۔ ڈاکٹر حسن روحانی قزاقستان کے وزیر اعظم اور سینیٹ کے چیئرمین کے ساتھ بھی گفتگو اور مذاکرات کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور قزاقستان کے صدر نور سلطان نظربایف آج دونوں ملکوں کے تاجروں اور صنعتکاروں کی کانفرنس میں تقریریں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲